عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
زباں ساتھ دے تو کہوں میرے آقاؐ
ہو درمان سوز دروں میرے آقاؐ
سفر ہے مدینے کا اور سوچتی ہوں
کہ کیا زاد راہ ساتھ لوں میرے آقاؐ
تڑپ لے کے دل.میں اور آنکھوں میں آنسو
میں چلتی رہوں سر نگوں میرے آقاؐ
وہ تشنہ لبی دید کی حسرتوں میں
ہوئی چشم تر سے فزوں میرے آقاؐ
قدم آپ کے جس جگہ پر پڑے تھے
وہاں سر کے بل میں چلوں میرے آقاؐ
رہوں آپ کے در کی دہلیز بن کر
جدائی کا نہ غم سہوں میرے آقاؐ
سبین یونس
No comments:
Post a Comment