Friday, 29 November 2024

تمہارے ہونٹوں پر چپیاں کھل آئی ہیں

 چُپی


تمہارے ہونٹوں پر

چُپیاں کِھل آئی ہیں

جنگلی پھُولوں کی طرح

اور میں تمہارے ہونٹوں کو نہیں

نہ جنگلی پھُولوں کو دیکھنا چاہتا ہوں

میں چاہتا ہوں

تمہاری چُپیوں کو دیکھنا

ان سے باتیں کرنا

چُپ ہو کر


گوبند پرساد

No comments:

Post a Comment