عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یہ جو کچھ دولت اسرار وحدت مل گئی سب کو
مِرے آقا محمدﷺ کی بدولت مل گئی سب کو
مِرے سرکارؐ کے آنے سے راحت مل گئی سب کو
مکمل ہو گیا قرآں،۔ ہدایت مل گئی سب کو
یقیناً فضل رب ہی ہے کہ عظمت مل گئی سب کو
مِرے آقا محمدﷺ سے جو نسبت مل گئی سب کو
چلو یوں اسوہ حسنہ کی دولت مل گئی سب کو
کہ سیرت آپؐ کی قرآں کی صورت مل گئی سب کو
تمنا امتی ہونے کی، کی ہے انبیاء نے خود
شرف کیا کم ہے آقاؐ سے جو نسبت مل گئی سب کو
ملا ہے آپؐ ہی سے درس یہ صبر و قناعت کا
کرم سے دولتِ صبر و قناعت مل گئی سب کو
اسی باعث تو انؐ کے امتی بھی ناز کرتے ہیں
بڑی قسمت ہے، قسمت سے جو نسبت مل گئی سب کو
مِرے آقاﷺ شفیع المذنبیں ہیں اس لیے راہی
سرِ محشر شفاعت کی ضمانت مل گئی سب کو
ڈاکٹر علی الدین احمد راہی
No comments:
Post a Comment