بے حسی اک عذاب ہوتا ہے
خدمتِ خلق ثواب ہوتا ہے
عشق کی جنگ میں بھلا یارو
کب کوئی فتح یاب ہوتا ہے؟
ہو بے شک پر شکستہ، چڑیوں سے
پھر بھی بر تر عقاب ہوتا ہے
جس کو لالچ نہ ہو کسی شے کا
وہی ذہنی نواب ہوتا ہے
اپنی طاقت پہ ہو یقیں جس کو
بس وہی کامیاب ہوتا ہے
ہر ناجائز رویے کا دانش
چپ ہی بہتر جواب ہوتا ہے
ارباز دانش
No comments:
Post a Comment