Thursday, 28 November 2024

قضا نوید سکون دوام ہے ساقی

 قضا نوید سکون دوام ہے ساقی

حیات زہر ہلاہل کا نام ہے ساقی

جو مے کدے کا یہی اہتمام ہے ساقی

تو دور ہی سے ہمارا سلام ہے ساقی

میں جام چھین بھی سکتا ہوں تیرے ہاتھوں سے

مگر یہ صرف تِرا احترام ہے ساقی

بنا دے رشکِ ارم مے کدے کی محفل کو

یہ شام پینے پلانے کی شام ہے ساقی

ہر ایک شعر میں غمگیں کے وجہ سوزِ حیات

فقط حرارتِ قلبِ عوام ہے ساقی


غمگین قریشی

محمد رمضان

No comments:

Post a Comment