گداز قلب و نظر ذہن انقلابی دے
قدم قدم تجھے اللہ کامیابی دے
ڈھکا ہوا ہوں میں تہذیب کے لبادے میں
مِرے خدا! مجھے اب عزمِ بے نقابی دے
تمام عمر کٹی ہے سُلگتے صحرا میں
میرے رفیق! اب اک رات تو گلابی دے
مزاج علم و ہنر سے نواز دے مجھ کو
کہا کبھی نہیں تجھ سے مجھے نوابی دے
پئے غزل میرے اندر چھپے ہوئے فنکار
جنون ہلکا سا، تھوڑی سی اضطرابی دے
ہنسہ ہنسی میں نہ تنویر تم اڑا دینا
صلاح ترکِ مئے خام گر شرابی دے
شفق تنویر
No comments:
Post a Comment