عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ورد زباں درودﷺ ہو رغبت لیے ہوئے
حمدِ خدا میں لکھوں اطاعت لیے ہوئے
خالق ہے وہ سبھی کا نہیں اس کی ہے مثال
ہر شے پہ اس کا حکم ہے قدرت لیے ہوئے
نعتِ نبیؐ میں کر سکوں، میری کہاں مجال
اللہ خود ہے انﷺ کی محبت لیے ہوئے
ہیں چار یار آپﷺ کے بوبکر اور عمر
عثمان، علی ہیں خاص فضیلت لیے ہوئے
آقاﷺ کے نور عین ہیں حسنینؑ نامدار
بچپن سے دل میں شوقِ شہادت لیے ہوئے
تکمیلِ دین کے لیے ثابت کٹائے سر
عشرے کا دن تنا ایک قیامت لیے ہوئے
ثابت خیرآبادی
No comments:
Post a Comment