Tuesday, 26 November 2024

آپ کی تصویر دل کا آئینہ ہے

 آپ کی تصویر دل کا آئینہ ہے

آئینہ کا آئینہ سے سامنا ہے

جب ندی سانسوں کی ہر پل بہہ رہی

پھر پلوں کو ہاتھ میں کیوں تھامنا ہے

کیش٭ کھولے کیکئی پھر سے کھڑی ہے

نیائے٭٭ کے بن باس کی ٭٭٭سنبھاونا ہے

میں بکھر کر بھی بہت مطمئن سی ہوں

ٹوٹ کر ہی چاہنا تو چاہنا ہے

زندگی کا کوئی کونا خاص لے کر

نام اچھا سا تمہارا کاڑھنا ہے

آنکھ کی پگلی پجارن پوچھتی ہے

اور کتنی رات یوں ہی جاگنا ہے


مدھوریما سنگھ

٭کیش/کیس: لمبے بال

٭٭نیائے: انصاف

٭٭٭سنبھاونا: ممکنات

No comments:

Post a Comment