Saturday, 30 November 2024

کی آپ نے ہی خاک کی پہچان مکمل

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کی آپؐ نے ہی خاک کی پہچان مکمل

ورنہ کہاں انسان تھا انسان مکمل

وہ چہرہ کوئی خواب کا چہرہ تو نہیں تھا

جس رُوپ کو پا کر ہُوا قرآن مکمل

وہ نام جو محتاجِ تعارف نہ کبھی تھا

وہ جس کے حوالے سے ہو ایمان مکمل

ہم کر نہ سکے آج بھی معیار کی تزئین

وہ ذات تِرا شیشہ کہ میزان مکمل

اس آخری احساس کی آئینہ طرازی

ہر دیدۂ حیران ہُوا حیران مکمل


قوس صدیقی

No comments:

Post a Comment