Sunday, 16 February 2025

تو احد ہے تو صمد ہے تو ہی بے مثال بھی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تُو احد ہے تُو صمد ہے تُو ہی بے مثال بھی ہے

تُو حفیظِ اہلِ حق ہے،۔ شہِ ذوالجلال بھی ہے

جو ہے دن نکلنا ڈھلنا مِری یہ سمجھ میں آیا

کہ عروج ہے کسی کو اسے پھر زوال بھی ہے

تُو جو چاہے پتھروں کو زر و سیم میں بدل دے

ہے یقین مجھ کو آقا تِرا کمال بھی ہے

تِری رحمتیں ہوں نازل تو گدا کو شاہ کر دے

ہو غضب تِرا کسی پر تو وہ پائمال بھی ہے

تُو ہی مشرقوں کا مالک، تُو ہی مغربوں کا خالق

تُو ہی رب جنوب کا ہے، ملک الشمال بھی ہے


عرفان احمد

No comments:

Post a Comment