لائے گا رنگ جذبۂ ایثار دیکھنا
آنے دو وقت ہم کو سرِ دار دیکھنا
جاتی ہے جان جائے مگر یار دیکھنا
اٹھنے نہ پائے پردۂ اسرار دیکھنا
چہرے سے تم نقاب اٹھاتے تو ہو مگر
غش کھا نہ جائیں ظالبِ دیدار دیکھنا
جانے بھی دیں یہ آپ کے بس میں نہیں جناب
زخموں کو دل کے صورتِ گلزار دیکھنا
ایسا ہے دیکھنا تِرے چہرے کو اک جھلک
سورج کی سمت جیسے لگاتار دیکھنا
سورج کے ساتھ اس کی شعائیں بھی آئیں گی
"ہم آ گئے تو رونقِ بازار دیکھنا"
چہرے بدل بدل کے جو ملتے ہیں بار بار
انور اب ان کی سمت ہے بے کار دیکھنا
انور صادقی
عبدالحمید
No comments:
Post a Comment