Saturday, 15 February 2025

حالات اب وطن کے المناک ہو گئے

 اذہان رہنماؤں کے ناپاک ہو گئے

حالات اب وطن کے المناک ہو گئے

نا اہل باغباں کی حفاظت میں ہے چمن

ارماں حسین پھولوں کے سب خاک ہو گئے

بندوق کی زبان سے کرنے لگے ہیں بات

کچھ لوگ میرے شہر کے سفاک ہو گئے

حاصل منافرت کا خزانہ ہوا جنہیں

وہ سوچتے ہیں؛ صاحبِ املاک ہو گئے

ہے کتنا درد ناک مقدر کا فیصلہ

ہم پہلے کوزہ ساز تھے، اب چاک ہو گئے

وہ دے رہے ہیں قتل کی دھمکی کسے قمر

ان کو جو اپنی موت سے بے باک ہو گئے


ناظم قمر

No comments:

Post a Comment