عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
فرش مہکے ہے رہگزر مہکے
تیری آمد سے بحر و بر مہکے
آئی میلادِ مصطفیٰﷺ کی گھڑی
چھٹ گئیں ظلمتیں، سحر مہکے
تیرے صدقے ہے نعمتِ کونین
تیرے صدقے میں تاجور مہکے
اسم سے تیرے کام بنتے ہیں
ہر دعا تیرے نام پر مہکے
ہے پسینہ بھی عطر سے بڑھ کر
اس پسینے سے کُل نگر مہکے
دستِ شفقت نبیﷺ کا رکھنا تھا
سر صحابہ کا عمر بھر مہکے
ہم گداگر ہیں مصطفیٰﷺ کے رضا
ہم سے منگتوں کا سارا گھر مہکے
فیضان رضا
No comments:
Post a Comment