عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مدح خواں کیوں نہ ہوں صبح و شام آپ کا
یا نبیﷺ میں ہوں ادنیٰ غلام آپ کا
جن و انساں، ملائک، خلاق سبھی
کرتے ہیں یا نبیﷺ احترام آپ کا
آپ کی ذات رحمت ہے سب کے لیے
دونوں عالم پہ ہے لطف عام آپ کا
کتنا خوش بخت ہوں میں نے آکاش پر
لکھا دیکھا ہے بادل سے نام آپ کا
منزلیں پا ہی لیں گے کسی روز ہم
مشعلِ راہ ہے ہر کلام آپ کا
عرفان احمد
No comments:
Post a Comment