Saturday, 8 February 2025

چار جانب زہر پھیلا جا رہا ہے

 لوٹ چلیے


چند لقمے، کچھ کتابیں

ایک بستر، ایک عورت

اور کرائے کا یہ خالی تنگ کمرا

آج اپنی زیست کا مرکز ہیں، لیکن

تیرگی کا غم انہیں بھی کھا رہا ہے

چار جانب زہر پھیلا جا رہا ہے


چندربھان خیال

No comments:

Post a Comment