Wednesday, 19 February 2025

نعت کا کتنا کشادہ باب ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جس میں اک عالم ہوا غرقاب ہے

نعتﷺ کا کتنا کشادہ باب ہے

دیکھ کر نقشِ کفِ پائے نبیﷺ

محوِ حیرت آج بھی مہتاب ہے

دیکھے ان کو آنکھ جھپکائے بغیر

کون ہے کس میں بھلا یہ تاب ہے

اک نظر میری طرف بھی کیجیے

میرے دل میں رنج کا سیلاب ہے

دیکھنے کو شہرِ طیبہ کی بہار

آنکھ میری آج بھی بیتاب ہے

ہے گلِ نعت پیمبر کی مہک

گلشنِ تخیل جو شاداب ہے

ہوں بحمد اللہ فدائے اہلِ بیت

اور دل میں الفتِ اصحاب ہے

تو بھی ہے تفسیر ان کا نعت خواں

تیری قسمت کس قدر نایاب ہے


تفسیر رضا امجدی

No comments:

Post a Comment