تیرگیوں سے نکالا اس کو
جیسے ممکن تھا اُجالا اس کو
کچھ زیادہ ہی اسے مان تھا سو
پتلے پانی سے نکالا اس کو
کتنے پانی میں ہے معلوم تو ہو
وقت آیا تو کھنگالا اس کو
نہ کرے قدر تو مرضی اس کی
میں نے ہر حال سنبھالا اس کو
ڈر زیادہ ہی چپک بیٹھا تھا
کھینچ کر دل سے نکالا اس کو
مل گیا ماننے والوں کو خُدا
جس گھڑی دل سے خیالا اس کو
عبید رضا عباس
No comments:
Post a Comment