Thursday, 13 February 2025

یہ دور یہ قید سخت جیسے

 یہ دور یہ قید سخت جیسے

آویزش وہم و بخت جیسے

یہ دشت کی تیز تر ہوائیں

ٹوٹیں گے کئی درخت جیسے

اک شور فضا میں گونجتا ہے

آوازہ تاج و تخت جیسے

وہ ایک سکوت شام ہجراں

افسانۂ لخت لخت جیسے

وہ چشم خوش التفات کیا تھی

اک حلقۂ دام سخت جیسے

ہم یوں ہیں رہ وفا میں تنہا

صحرا میں کوئی درخت جیسے


عبدالرؤف عروج

No comments:

Post a Comment