Monday, 10 February 2025

طوفاں نظر میں ہے نہ کنارا نظر میں ہے

 طوفاں نظر میں ہے نہ کنارا نظر میں ہے

اک عزم معتبر کا سہارا نظر میں ہے

وہ دن گئے کہ تیرگیٔ شب کا تھا ملال

اب جلوۂ سحر کا نظارا نظر میں ہے

حسن نمود صبح کا اللہ رے کمال

بہتا ہوا وہ نور کا دھارا نظر میں ہے

کچھ ذوق پر گراں تو نہ تھا حسن کائنات

کیا کیجیے کہ حسن تمہارا نظر میں ہے

دل کو لٹے ہوئے تو زمانہ ہوا مگر

اب بھی کسی نظر کا اشارا نظر میں ہے

اف ڈبڈباتی آنکھ سے گرتا ہوا وہ اشک

اب تک وہ ڈوبتا ہوا تارا نظر میں ہے

وہ بے رخی سے دیکھتے ہیں دیکھتے تو ہیں

منشاء مقام کچھ تو ہمارا نظر میں ہے


منشاء الرحمٰن

No comments:

Post a Comment