Saturday, 15 February 2025

اگر سن لی خدائے پاک نے اگلے مہینے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اگر سن لی خدائے پاک نے اگلے مہینے میں

میں اس دنیا کی جنت دیکھ آؤں گا مدینے میں

ہر اک شب سورۂ یٰسین پڑھ کر پھونک لیتا ہوں

میرے زخموں کا مرہم ہے تو بس قرآں کے سینے میں

ادا ہو پائے نہ جب سرورِ کونینﷺ کی سنت

بدن کانپے میرا، تھر تھر نہا جاؤں پسینے میں

رسول اللہﷺ نے آج اس کو جنت کی بشارت دی

نِدامت عمر بھر کی تھی میرے اس آبگینے میں

وہ جب ایمان لائیں گے انہیں تحفے میں میں دوں گا

محمد مصطفیٰﷺ لکھ کر انگوٹھی کے نگینے میں


رشید امکان

No comments:

Post a Comment