Monday, 17 February 2025

فلک سے چاند ستارے سلام کہتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فلک سے چاند ستارے سلام کہتے ہیں

حضورﷺ امتی سارے سلام کہتے ہیں

بساط کیا ہے ہماری جب آپ کو سرکارؐ

قرآن کے پارے سلام کہتے ہیں

سلام کے لیے شاخیں جھکی ہوئی ہیں حضورؐ

جو ان پہ پھول ہیں سارے سلام کہتے ہیں

تمام ندیاں بھی پڑھتی ہیں آپؐ کا کلمہ

سمندروں کے بھی دھارے سلام کہتے ہیں

فرشتے ہر گھڑی کرتے ہیں آپؐ کی تکریم

بشر زمین کے سارے سلام کہتے ہیں

شہید ہو گے کربلا میں حق کے لیے

وہ خوش نصیب دلارے سلام کہتے ہیں

درود پڑھنے سے روشن ہوئے ہیں جن کے قلوب

وہ سارے عشق کے مارے سلام کہتے ہیں

جہان بھر کے مسلمان آئے ہیں در پر

کھڑے ہیں ہاتھ پسارے سلام کہتے ہیں

قبول کیجیئے نذرانے ان سبھی کے حضورؐ

جو لوگ دل کے سہارے سلام کہتے ہیں


دل تاج محلی

No comments:

Post a Comment