Friday, 13 June 2025

ہوا فتح مکہ سے اسلام روشن

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

فتحِ مکہ سے اقتباس


ہوا فتح مکہ سے اسلام روشن

نبیﷺ کی ہدایت کا پیغام روشن

قبائل کا تھا یہ ہمیشہ سے دعویٰ

بُتوں کی خُدائی کا مرکز ہے کعبہ

مسلمانوں نے کعبے پر فتح پائی

نہ کام آئی آخر بُتوں کی دُہائی

عقیدہ قرشیوں کا جھُوٹا ہی نکلا

ہُوا دینِ اسلام کا بول بالا

صدا نُصرتِ حق کی گُونجی ہر اک سُو

گُلِ حق کی پھیلی ہر اک سمت خُوشبو

ہر اک سمت سے اب وفود آ رہے تھے

مسلمان ہونے، یہود آ رہے تھے

رسالت کے پروانے آنے لگے تھے

فدا شمع اسلام پر ہو رہے تھے

کشادہ بہت تھیں نبوت کی راہیں

ملیں حق کی سب مُشرکوں کو پناہیں

مِٹیں کفر کی جتنی نادانیاں تھیں

کہ دینِ محمدﷺ میں آسانیاں تھیں


حافظ کرناٹکی

امجد حسین

No comments:

Post a Comment