عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
پیدا ہوا جو مالک کون و مکاں ہے آج
نور رسول پاکؐ سے روشن جہاں ہے آج
وحدت کا نور ذات سے پھیلا جو آپ کی
کفر و شرک سارے جہاں سے نہاں ہے آج
مومن جو ہے وہ پڑھتا درودﷺ و سلام ہے
مصروف نعتِ پاکؐ ہر ایک کی زباں ہے آج
تعریف کیا حیا سے ہوں اپنے رسولﷺ کی
سچ ہے ثناء و وصف سے عاجز زباں ہے آج
خوش ہو کے مل رہا ہے گلے سے گلے ہر ایک
چہروں سے مومنوں کے خوشی کیا عیاں ہے آج
صغرا ہمایوں مرزا حیا
No comments:
Post a Comment