Wednesday, 4 June 2025

چمن کی سیر میں لطف آ گیا خدا کی قسم

 وفا کا عزم کچھ اور استوار بنا

بنانے والے مِرے دل کو بے قرار بنا

چمن کی سیر میں لطف آ گیا خدا کی قسم

تصور آ کے تِرا زینتِ بہار بنا

جہاں میں تیرے مقابل کوئی حسیں نہ رہے

تُو اپنی زُلف کو کچھ اور تابدار بنا

ہوا نہ کوشش بے جا سے مجھ کو کچھ حاصل

نہ خار پھول بنا اور نہ پھول خار بنا

خدا نے بخشا ہے عشق کو کچھ عجب اعجاز

جب اضطراب بڑھا حد سے خود قرار بنا

الہیٰ فضل و کرم سے عطائے بخشش سے

تُو با شعور بنا مجھ کو ذی شعار بنا

نہ توڑ عہدِ وفا اپنا بھول کر اکمل

جہاں میں حق و صداقت کو تُو شعار بنا


اکمل آلدوری

No comments:

Post a Comment