٭ گل کے نام٭
میرے نغموں کی شاہزادی ہو
نُزہتِ فکر کی تم عادی ہو
رُوپ وہ جس میں ہے حیا کا رنگ
عشرتِ آرزو،۔ وفا کا رنگ
پھُولوں کی تازگی بھی شامل ہے
نغمۂ زندگی بھی شامل ہے
تم کو پالا حسیں بہاروں نے
گیت چھیڑا وہ چاند تاروں نے
تم نے لمحوں کو روشنی دی ہے
ماہِ انجم کی تازگی دی ہے
سید قیصر قلندر
٭گل قیصر، سید قیصر قلندر کی شریکِ حیات تھیں، یہ نظم ان کو خراجِ تحسین کے لیے کہی گئی تھی۔
No comments:
Post a Comment