Sunday, 8 June 2025

تمہارا نام نامی پر اثر ہے یا رسول اللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تمہارا نام نامی پر اثر ہے یا رسول اللہﷺ

تمہاری ذات سب سے معتبر ہے یا رسول اللہ

پریشانی میں تم پر ہی نظر ہے یا رسول اللہ

تمہارا تذکرہ شام و سحر ہے یا رسول اللہﷺ

سبھی نبیوں میں افضل اور ختم المرسلیں تم ہو

تمہاری شان سب سے مقتدر ہے یا رسول اللہ

یہ مہر و ماہ و انجم اور زمیں سے عرشِ اعظم تک

زمانہ آپ کے زیرِ اثر ہے یا رسول اللہﷺ

دیا ہے درسِ الفت آپ نے سارے زمانے سے

لقب بھی آپ کا خیرالبشر ہے یا رسول اللہﷺ


محمود احمد نشتری

No comments:

Post a Comment