عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سب انبیاء کے قلب کا ارماں ہیں مصطفیٰؐ
کونین کے وجود کا عنواں ہیں مصطفیٰؐ
ہر زاوئیے سے آیتِ قرآں ہیں مصطفیٰؐ
ایماں ہے میرا پرتوِ یزداں ہیں مصطفیٰؐؐ
بیمار مصطفیٰؐ ہوں زمانے سے چارہ گر
میرے غموں کے درد کا درماں ہیں مصطفیٰؐ
عظمت مِرے رسولﷺ کی سمجھے گا کیا بشر
حق ہے خدا کے گھر کے بھی مہماں ہیں مصطفیٰؐ
دوزخ کی آگ ہم کو جلائے گی کیا بھلا
ہم عاصیوں پہ سایۂ رحماں ہیں مصطفیٰؐ
اعلان ہو رہا ہے یہ رب کی کتاب میں
جنت ہے ان کی جن کے دل و جاں ہیں مصطفیٰؐ
بس اک نظر کا دل ہی تڑپتا نہیں یہاں
سب مومنوں کی حسرت و ارماں ہیں مصطفیٰؐ
سعید نظر
No comments:
Post a Comment