Monday, 9 June 2025

والضحیٰ رخسار کی توصیف ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


والضحیٰ رخسار کی توصیف ہے

زلف بھی واللیل کی تعریف ہے

ہے قدِ رعنا ہی نخلِ بٰسِقٰت

سرو میں رفتار کی تشریف ہے

کیا کہیں داندانِ روشن کے لیے

دستِ قدرت کی کھلی تصنیف ہے

مصحفِ قدسی ہے نورِ متصل

کچھ تصرف ہے نہ کچھ تحریف ہے

آئیے نسریں کہ ہم طیبہ چلیں

ہند میں رہنا بھی اک تکلیف ہے


صبیحہ نسرین

No comments:

Post a Comment