تو مر چکی ہے میں مر رہا ہوں
میں زندگی سے گزر رہا ہوں
جو آنے والی ہے ایک پل میں
اسی گھڑی سے میں ڈر رہا ہوں
تمہارے بچوں کی پرورش میں
ہر ایک تقصیر کر رہا ہوں
دلوں سے بچوں کے جانی تیرے
ہمیشہ ہی بے خبر رہا ہوں
کسی کو سچ ہی نہیں بتاتا
سبھی سے بکواس کر رہا ہوں
عین سین
عامر سیدین
No comments:
Post a Comment