آپ کے سینے میں گر جو دل نہیں
زندگی پھر اتنی بھی مشکل نہیں
جس سے وابستہ ہے ہر غم اور خوشی
ہاں مجھے وہ شخص بھی حاصل نہیں
سب یہاں اس شہر میں مظلوم ہیں
کوئی بھی اس شہر میں قاتل نہیں
اس طرح سنسان سی رہ جائے گی
کوئی بھی جنت کے گر قابل نہیں
ڈگریاں ہر شخص کے ہی پاس ہیں
یعنی اب یاں کوئی بھی جاہل نہیں؟
سالم احسان
No comments:
Post a Comment