Wednesday, 11 June 2025

جب محمد سے کسی شے کی بھی نسبت ہو جائے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جب محمدؐ سے کسی شے کی بھی نسبت ہو جائے

پتھروں کی بھی زباں نعت کی صورت ہو جائے

ذکر تو ہوتا ہی رہتا ہے یہاں دنیا کا

آئیے ذکرِ نبیﷺ ذکر رسالتﷺ ہو جائے

خواب میں دیکھ لوں ان کو تو آنکھیں نم ہوں

نام جب لوں میں محمدؐ کا تو مدحت ہو جائے

دل میں جب عشقِ خدا عشقِ نبیؐ کامل ہو

بے نوا ہو کہ گدا صاحبِ ثروت ہو جائے

آپؐ میں صبر و تحمل کا جو دریا ہے رواں

دل میں انساں کے اتر جائے تو طاقت ہو جائے

ایسا دیکھا ہی نہیں ان سے محبت کا اثر

ساری دنیا کو صدف سے بھی محبت ہو جائے


مشتاق صدف

No comments:

Post a Comment