Saturday, 16 August 2025

بے حس ہیں یہاں لوگ بھلا سوچ كے کرنا

 بے حس ہیں یہاں لوگ بھلا سوچ كے کرنا

اِس دور میں لوگوں سے وفا سوچ كے کرنا

گل شاخ سے بچھڑے تو کہیں کا نہیں رہتا

تم ذات میری خود سے جدا سوچ كے کرنا

اک بار جو روٹھے تو منا تم نہ سکو گے

ہم جیسے فقیروں کو خفا سوچ کے کرنا

ایسا نہ ہو آ جائیں اداسی کی رتیں پھر

منڈھیر کی مغموم فضا سوچ کے کرنا

میں دار کا وارث ہوں گذارش ہے کہ فائق

میرے لیے تجویز سزا سوچ کے کرنا


شہباز رسول فائق

No comments:

Post a Comment