Tuesday, 26 August 2025

چلو جو پیار کرتے ہیں انہیں ماریں

پیار کے نام


 چلو جو پیار کرتے ہیں

انہیں ماریں، انہیں پیٹیں

انہیں قدموں تلے روندیں

انہیں پامال کر ڈالیں

اگر ہوں پھول ہاتھوں میں

تو کانٹے بھی چبھائیں ہم

وفا کا گیت گاتے ہوں

تو نفرت گنگنائیں ہم

اگر دل میں محبت کا

دِیا جلنے لگا ہو تو

اسے نفرت کی آندھی سے

بجھا دیں، راکھ کر ڈالیں

وہ اپنا کام کرتے ہیں

ہم اپنا کام کر ڈالیں


تحسین منور

No comments:

Post a Comment