آپ کا احسان پہ احسان ہے
آپ کے قدموں میں میری جان ہے
خواہشوں کو دفن کر کے آ گیا
اب ہماری زندگی آسان ہے
دلکشی اتنی کہاں پاؤ گے تم
دیکھ لو یہ درد کی مسکان ہے
آپ کی نظروں میں وہ کافر ہے اک
میری نظروں میں مگر انسان ہے
شاد مجھ کو کون پہچانے یہاں
آپ کا یہ دوست تو گمنام ہے
شاہجہاں شاد
No comments:
Post a Comment