Tuesday, 19 August 2025

عجب ہے یہ قصہ کہانی میں دم ہے

 عجب ہے یہ قصہ کہانی میں دم ہے

یہ سب نے کہا تھا کہانی میں دم ہے

پلٹ ہی رہا تھا کہ پیچھے سے میرے

کسی نے پکارا کہانی میں دم ہے

مِری ڈائری کو جلانے سے پہلے

وہ کہہ کر گیا تھا کہانی میں دم ہے

صفحے ہی پلٹتا رہا رات بھر میں

یہ رہ رہ کے سمجھا کہانی میں دم ہے

کہاں چل دئیے چھوڑ کر یہ کہانی

تمہیں نے کہا تھا کہانی میں دم ہے

کہانی میں روتے ہوئے مر گیا وہ

یہ کس نے بتایا کہانی میں دم ہے


اویس گراچ

No comments:

Post a Comment