کس کو دکھلائیں گے وہ ناز و ادا میرے بعد
ہو گی کس پر یہ بھلا مشق جفا میرے بعد
دیکھیے آپ بھی افسردہ رہیں گے اکثر
یار آ جائے گی جب میری وفا میرے بعد
زینت حسن بڑھی خون جگر سے میرے
پھیکا پڑ جائے گا یہ رنگِ حنا میرے بعد
بارہا بریں نالۂ شب سے کانپا
عرش تک جائے گی کب آہ رسا میرے بعد
میں چلا جاؤں گا محفل سے نہ ہوں آپؐ خفا
کس پہ پھر ہوں گے مگر آپ خفا میرے بعد
نو گرفتارِ بلا ہو گا نہ مجھ سا کوئی
کون چاہے گا تجھے زلفِ دو تا میرے بعد
اٹھ گیا عالمِ فانی سے یہ کہہ کر اسلم
دیکھیے کس کی اب آتی ہے قضا میرے بعد
اسلم بارہ بنکوی
محمد اسلم صدیقی
No comments:
Post a Comment