عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جسے قربِ شاہِ مدینہ ملا ہے
اسے زندگی کا قرینہ ملا ہے
کلامِ الٰہی کی عظمت کے صدقے
اسے میرے آقاﷺ کا سینہ ملا ہے
ہمیں طیبہ جانا تھا قسمت ہماری
ہمیں مصطفےٰﷺ کا سفینہ ملا ہے
درودِ نبیؐ پڑھنے والوں سے قسمت
انہیں ہر قدم پہ دفینہ ملا ہے
وہی زندگی کے مدینے کو سمجھا
کہ رہنے کو جس کو مدینہ ملا ہے
ہمارا مقدر مدینے سے ہم کو
وہی خلدِ اعظم کا زینہ ملا ہے
مِرے دل کو پارس کیا رب نے پارس
کہ نعتوں کا مجھ کو خزینہ ملا ہے
تلک راج پارس
No comments:
Post a Comment