Saturday, 16 August 2025

تم ہو آقا میرے مولا تم ہو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تم ہو آقاﷺ، میرے مولا! تم ہو 

مرض عشق کی دوا تمﷺ ہو 

کس کو یارا کرے یہ وصف بیاں

تم ہو، تم، رحمتِ خدا تمﷺ ہو 

آئے ہو بن کے رحمتِ عالم 

اپنے اللہ کی عطا تمﷺ ہو 

تم خزانے لٹاتے ہو ربّ کے 

شک نہیں مصدرِ سخا تمﷺ ہو 

جان بھی، اور جانِ جاناں بھی 

رگِ جاں میں بھی ہر جگہ تمﷺ ہو 

تم سے جنت بھی نورِ آگیں ہے 

بزمِ فردوس کی ضیا تمﷺ ہو 

میں خطاکار ہوں کہاں جاؤں

روزِ محشر میری دوا تمﷺ ہو 

تم ہو اللہ کے رسول آخرﷺ 

علمِ انسان سے ورا تمﷺ ہو 

مانتا تو خدا بھی ہے عظمت 

تم کہاں پر ہو اور کیا تمﷺ ہو؟ 


سیماب اویسی

مولانا محمد اکرم اعوان

No comments:

Post a Comment