عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نہ کوئی خوف ہے ہم کو نہ ہے خطرہ زمانے سے
ہمیں ناطہ ہے سرکارﷺ زمن کے آستانے سے
رسول ہاشمیﷺ عشاق کو جلوہ دکھاتے ہیں
نگاہوں میں جمال گنبد خضریٰ بسانے سے
بلایا ہے مِرے آقاﷺ نے تو مشکل سے کیا ڈرنا
کوئی کیا روک پائے گا مجھے طیبہ میں جانے سے
جنہیں ہے عشق سرکار دو عالمﷺ سے وہی بیشک
ہمیشہ فیض پاتے ہیں نبیﷺ کے آستانے سے
نبیﷺ کے عشق میں ذکر نبیﷺ کی بزم میں آ کر
سکوں ملتا ہے ہم کو نعت کے نغمے سنانے سے
زمانے میں حسینؑ ابن علیؑ کے جو دیوانے ہیں
نہیں ڈرتے کبھی وہ لاکھ دشمن کے ڈرانے سے
نظامی عشق میں سرکارﷺ کے عشاق کہتے ہیں
مِرا دل خوب روتا ہے مدینہ یاد آنے سے
امیر حمزہ نظامی
No comments:
Post a Comment