بار ایک قطرہ آنسو کا
ایک سچی کہانی
جب دھکیل دی جاتی ہے
کسی فلمی کلائمکس کی طرف
اپنا منہ چھپا لیتا ہے سورج
پھیکے چاند کی اوٹ میں
ایک دوسرے کے گرد گھومتے کبوتر
مغموم ہو کر بیٹھ جاتے ہیں
پروں میں منہ دے کر
اور دھرتی تیاری کرتی ہے
بار اٹھانے کی
ایک قطرہ آنسو کا
خورشید اکرم
No comments:
Post a Comment