Wednesday, 13 August 2025

یاد سے صرف دل ملا رکھیے

 کوئی شکوہ کوئی گلہ رکھیے

کچھ نہ کچھ جاری سلسلہ رکھیے

مسئلے زندگی کے اپنی جگہ

فصلِ گُل کا بھی کچھ پتا رکھیے

چند لمحے چھُپا کے لوگوں سے

خُود کو خُود میں بھی مُبتلا رکھیے

سب کو اپنائیے مگر خُود سے

خُود کا تھوڑا سا فاصلہ رکھیے

جسم دے دیجیے زمانے کو

یاد سے صرف دل مِلا رکھیے


اوم پربھاکر

پنڈت اوم نارائن اوستھی

No comments:

Post a Comment