عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
حرص کے جو اسیر ہوتے ہیں
کب وہ تیرے فقیر ہوتے ہیں
ہو گئے دو جہان سے آزاد
وہ جو تیرے اسیر ہوتے ہیں
بے نیاز کلاہ، رخت و لباس
لوگ جو خوش ضمیر ہوتے ہیں
جن پہ تیری نظر پڑے آقاؐ
وہی بدرِ مُنیر ہوتے ہیں
سچ کہا تھا عدم نے اے سیماب
“٭آدمی بے نظیر ہوتے ہیں”
سیماب اویسی
مولانا محمد اکرم اعوان
٭: عبدالحمید عدم کا مصرع تضمین
No comments:
Post a Comment