کیا یہی قصۂ محبت ہے
کل ملا ہے فقط گھڑی بھر وہ
اور دلِ بے قرار کہتا ہے؛
کہ مجھے اس سے، اس کی ہر شے سے
جیسے اک عمر سے محبت ہے
اک لگاؤ ہے جیسے صدیوں سے
اک تعلق ازل سے ہے گویا
گرچہ تعبیر اب ہوا ہے پر
جیسے یہ خواب تو پرانا ہے
اور دلِ بے قرار کہتا ہے
کیا یہی قصۂ محبت ہے؟
اس کو جا کر ہمیں سنانا ہے
واعظہ رفیق
No comments:
Post a Comment