Saturday, 23 August 2025

دل کھچ رہا ہے احمد مختار کی طرف

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل کِھچ رہا ہے احمدِﷺ مختار کی طرف 

ہم جا رہے ہیں سیدِ ابرارﷺ کی طرف 

حیران ہو رہے ہیں  مَلک شہرِ نور میں 

جب دیکھتے ہیں آپؐ کی رفتار کی طرف 

دشمن  کو بھی  حضورﷺ نے  اپنا بنا لیا  

سب تک رہے ہیں آپؐ کے کردار کی طرف 

خیرات لینے آئے ہیں  کتنے ہی بادشاہ 

 شاہِ مدینہ پاکﷺ کے دربار کی طرف 

ایسی شفا ملی کہ موت لوٹ ہی گئی

آقاؐ نے دیکھا جیسے ہی بیمار کی طرف 

صدقہ حضورؐ دیتے ہیں الفت سے غیر کو 

ہم جا رہے ہیں طیبہ کی سرکارؐ کی طرف 

پارس جو لوگ آتے ہیں  طیبہ میں  گھومنے

 سب  دیکھتے ہیں خضریٰ کے مینار کی طرف  


تلک راج پارس

No comments:

Post a Comment