عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ذکر کی ابتداء محمدﷺ سے
ذکر کی انتہا محمدﷺ سے
ساری رحمت کے وہ ہی محور ہیں
ہے سبھی کو عطا محمدﷺ سے
کلمۂ لا الٰہ الا اللہ
یہ مکمل ہوا محمدﷺ سے
روز دنیا نظر بدلتی ہے
بس سہارا ملا محمدﷺ سے
سُونی آنکھوں کی روشنی ہیِ وہ
پھر اجالا ہوا محمدﷺ سے
شکیل معین
No comments:
Post a Comment