Sunday, 4 January 2026

گردش وقت کی رفتار کے بعد

 گردشِ وقت کی رفتار کے بعد

گرچہ الہام کا دروازہ نہیں وا ہوتا

کوئی زِیرک ہے جو سمجھا دے مجھے

کون سی شے ہے پسِ پردہ

مسلسل اب تک

جو میرے دل کو

تیری خیر خبر دیتا ہے؟

کون بھرتا ہے میری آنکھ میں

قصے تیرے؟

کون پلکوں پہ

تیرا عکس بنا دیتا ہے؟

کون اس دل میں

تیرا عشق بھرے جاتا ہے؟

کون یہ سُر

جو تِرے دل سے جڑے رہتے ہیں

میرے اطراف بجاتا ہے

سناتا ہے مجھے

ساری باتیں

جو تِری آنکھ سے ظاہر تھیں مگر

تُو بھی کہنے سے رہا

میں بھی سمجھنے سے رہی

گرچہ اِلہام کا در بند پڑا ہے کب سے

کون سی شے ہے پسِ پردہ

مسلسل اب تک


شبینہ آرا

No comments:

Post a Comment