عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تربت شہ عالمﷺ کی نظروں میں سمائی ہے
بینائی مِری اس نے آنکھوں کی بڑھائی ہے
یاں ابتر و اعلیٰ کی تکرار ہے لا حاصل
"ہم عشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے"
پردہ رُوئے جاناں سے ہٹتے ہی دو عالم کا
ہر ذرہ ہے دیوانہ ہر شخص فدائی ہے
مدہوش وہ رہتا ہے ہر وقت محبت میں
آنکھوں سے جسے تُو نے اک جام پلائی ہے
مختار بنایا ہے؛ مولیٰ نے تجھے آقاﷺ
ہر شئے کا تُو مالک ہے قدموں میں خدائی ہے
مخمور محبت میں کہتا ہے یہ دیوانہ
ہر شئے میں تِری جاناں بس جلوہ نمائی ہے
دکھ درد کا مارا یہ بے کس ہے شہا طاہر
حامی نہیں کوئی بھی سرکارﷺ دہائی ہے
طاہر حسین
No comments:
Post a Comment