عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جس کو گنبد کے نظارے مل گئے
اس کو جینے کے سہارے مل گئے
سرورِ کونینﷺ کی نظرِ کرم
غم کے طوفاں میں کنارے مل گئے
تاج شاہی کی اسے پرواہ نہیں
جس کو رحمت کے اشارے مل گئے
حشر کے دن اس کو جنت مل گئی
جس کو آقاﷺ کے اشارے مل گئے
گردشِ ایام شامی کٹ گئی
اب مقدر کے ستارے مل گئے
فیروز شامی
No comments:
Post a Comment