Tuesday, 6 January 2026

حشر میں عشق شہ کونین دے گا فائدہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حشر میں عشقِ شہِ کونینﷺ دے گا فائدہ

اے خدا میرے مقدر میں بھی لکھنا فائدہ

امتِ خیرالوری میں خلق کر کے، حشر تک

مصطفیٰﷺ کے امتی کو حق نے بخشا فائدہ

اک عمل کرنے کے بدلے نیکیاں ملتی ہیں دس

مصطفیٰﷺ کے امتی لیتے ہیں کتنا فائدہ

یاد آجاتی ہے بھولی بات بھی لمحات میں

یہ درودِ پاکﷺ ہی سے ہم نے پایا فائدہ

رکھ دیا اعمال کے پلڑے میں سرور نے درود

ہوگیا محشر میں یوں اک بے عمل کا فائدہ

نقص آتا ہے نظر گر تجھ کو اُن کی ذات میں

مصطفیٰﷺ کا کلمہ پڑھنے کا تجھے کیا فائدہ؟

بعد مرنے کے سمجھ جائے گا گستاخِ نبیﷺ

بے سبب ماتھا رگڑنے کا نہیں تھا فائدہ

کر نہیں سکتا اگر تُو شانِ پیغمبرﷺ بیاں

اے سخن گستر تیرے فکر و بیاں کا فائدہ؟

فیضِ مرشد بھی مِلا اور دین کی تعلیم بھی

تجھ کو ازہر تیرے رب نے بخشا دوہرا فائدہ


اویس ازہر مدنی

No comments:

Post a Comment