میں جانتی ہوں بہت کچھ وفا کے بارے میں
نہ ذکر کیجیے میری ادا کے بارے میں
کوئی بھی آئے تو اس سے ضرور پوچھیں گے
ہم اپنے گاؤں کی آب و ہوا کے بارے میں
کٹی ہو دھوپ کی شدت میں جس کی عمر تمام
وہ کیا بتائے گا بادِ صبا کے بارے میں
سنا ہے وہ بھی محبت کا شوق رکھتے ہیں
جنہیں خبر ہی نہیں کچھ وفا کے بارے میں
میرے حبیب پیمبر کی ہی ضرورت ہے
یہ لوگ بھول گئے ہیں جزا کے بارے میں
نہ تاج کیجیے اظہارِ عشق یوں مجھ سے
میں پہلے جان لوں جانِ وفا کے بارے میں
تاجور سلطانہ تاج
No comments:
Post a Comment